تعلیمی بورڈ

تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے میٹرک پارٹ سیکنڈ کمبائنڈاسپیشل امتحانات11دسمبر سے شروع ہوں گے

ملتان(گلف آن لائن)تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے میٹرک پارٹ سیکنڈ کمبائنڈاسپیشل امتحانات11دسمبر سے شروع ہوں گے۔ریگولر اداروںکو آن لائن سسٹم کے تحت رول نمبر سلپ ڈان لوڈ کرنے کی سہولت میسر کر دی گئی ہے۔ریگولر امیدواران اپنے متعلقہ ادارہ جات (گورنمنٹ /الحاق شدہ سکولز/ہائر سیکنڈری سکولز )سے رول نمبر سلپس حاصل کریں۔ پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس انکے داخلہ فارم پرپرنٹ شدہ ایڈریس پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں،بورڈ کی طرف سے امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے جن کو تاحال رول نمبر سلپ نہیں ملیں اور نہ ہی ڈاون لوڈ ہو رہی ہیں وہ فوری طور پر میٹرک برانچ دفتر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کریں ۔

اگر کسی امیدوار نے بروقت دفتر سے رابطہ نہ کیا اور کسی بھی پرچہ میں شرکت نہ کر سکا، تو دفتر بورڈ اس سلسلے میں ہر گز ذمہ دار نہ ہوگا۔اس کے علاوہ تمام امیدواران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی 1 عدد تازہ رنگین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں اور ناظم مرکز کے حوالے کریں اور پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ قبل اپنے امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں