سعودی عرب

سعودی عرب میں یکم فروری سے کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قراردیدی گئی

ریاض (گلف آن لائن) سعودی عرب نے یکم فروری سے اپنے شہریوں پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی مدافعتی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہوگا۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لازمی ہو جائیگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہر شہری کو ایک مقامی ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے ویکسینیڈڈہونے کی تصدیق کرنا ہوگی جس کے بعد وہ کسی بھی سماجی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سائنسی، تفریحی یا کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں