وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات کا دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر کو پیش آنے والے حادثہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر کو پیش آنے والے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ٹیچر اور طالبات کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ افسوسناک ہے، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ٹیچر اور طالبات کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں