وزیرِ اعظم عمران خان

گریٹر تھل کینال فیز 2 کی تعمیر کا تنازع کا معاملہ ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن)گریٹر تھل کینال فیز 2 کی تعمیر کا تنازع کے معاملے پروزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء آبپاشی کو طلب کیاگیا ہے اور سندھ نے گریٹر تھل کے دوسرے فیز کی تعمیر پر اعتراض اٹھایا تھا۔

سندھ نے موقف اختیار کیا گیاکہ گریٹر تھل کینال کی چوبارہ برانچ تعمیر نہیں ہونے دیں گے، پانی کی کمی کے باعث چوبارہ برانچ کی تعمیرخلاف قانون ہے۔سندھ نے اپنے موقف میں کہا کہ چوبارہ برانچ کی تعمیر1991 کے سندھ طاس معاہدیکی خلاف ورزی ہے۔پنجاب کا اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ارسا 2002 میں اس منصوبے کا این او سی دے چکا ہے، چوبارہ برانچ میں سندھ کے حصے کا پانی استعمال نہیں کریں گے۔پنجاب نے اپنے موقف میں کہا کہ صوبہ پنجاب اپنے حصے کے پانی کو جہاں چاہے استعمال کر سکتا ہے۔

پنجاب نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا کہ کچی کینال، رینی کینال اور گریٹر تھل کینال کے این او سیز ایک ہی وقت میں ہوئے تھے۔پنجاب کے موقف کے مطابق سندھ کے لیے کچی اور بلوچستان کے لیے رینی کینال کی تعمیر ہوسکتی ہے تو گریٹرتھل کیوں نہیں؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کے اجلاس میں صوبوں کا موقف سننے کے بعد گریٹر تھل کینال سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں