دلبرداشتہ

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے باہر ہونے پر سرفراز دلبرداشتہ

کراچی(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نیگذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کیساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، دونوں سیریز کے لیے سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔

سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔خیال رہے کہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں