ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم صر ف بیان بازی والا طو طا ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صر ف بیان بازی والا طو طا ہے،عوامی حکومت کو گرانے کیلئے استعفوں کی دھمکی دینے والے نام نہاد لیڈر میدان سے بھا گ چکے ہیں،(ن) لیگ اور پی پی کے پی ڈی ایم اورعوام کے سامنے الگ الگ چہرے ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کاغیر فطری اتحاد عمران خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا،اپوزیشن اتحادپاکستان کی پائیدار ترقی کو روکنے کی سازش کر رہا ہے، پی ڈی ایم کر پشن بچا ئو اتحادی ٹو لہ ہے، حکومت کے خلا ف تحریک چلانے والے خود ایک دوسرے سے مخلص نہیں یہ عوام کے سا تھ کیا مخلص ہوں گے۔

انہو ں نے کہا کہ این اے 133میں محض ایک سیٹ جیتنے کیلئے سرعام ووٹ خرید نے والے اسمبلی میں پہنچ کرعوام کی کیا خد مت کرینگے؟ ،پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں ،ان شا ء اللہ 2023کے انتخابا ت میں بھی عوام انہیں بری طرح مسترد کردیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں