اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم کا جوہری مذاکرات میں ایران کے خلاف سخت رویہ اپنانے پرزور

تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے مذاکرات میں سخت رویہ اختیار کریں جبکہ اسرائیل کے اعلی دفاعی اور انٹیلی جنس حکام ویانا میں جاری ان مذاکرات کے دوران میں واشنگٹن کا رخ کررہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نفتالی بینیٹ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ میں ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہر ملک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط موقف اختیارکرے اورایران پر واضح کرے کہ وہ یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات بیک وقت نہیں کرسکتا۔اورایران کو اپنی خلاف ورزیوں کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں