اسد قیصر

پارلیمنٹ میں بچوں کی بہتری کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بچوں کی بہتری کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے،کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے،انتخابی اصلاحات کے بعد جمہوریت کو مزید تقویت ملے گی۔

ڈی آر آئی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈی آر آئی قومی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ اسد قیصر نے کہاکہ سول سوسائٹی کا کام معاشرے میں اہمیت کا حامل ہے، ہم سول سوسائٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ جمہوریت کو کامیابی سے پروان چڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے،پارلیمنٹ میں بچوں کی بہتری کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں بچوں کے تعلیم کے ساتھ شیلٹر ہومز بھی بنائے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں ایک کمیٹی بنائی گئی جو اس پر کام کر رہی ہے، کمیٹی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہے۔انتحابی اصلاحات کے بعد جمہوریت کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ سول سوسائٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرکے انکی صلاحیت کے مطابق موقع دیا جائے، دور جدید میں سول سوسائٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سول سوسائٹی نے جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سول سوسائٹی کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں