سری لنکن منیجر کی لاش

سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات’پولیس نے مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور (گلف آن لائن) سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے مزید 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

اب تک 34 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں، ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں