سنگیتا

فلم انڈسٹری سے پیسہ کمانے والوںنے مشکل وقت میں لاتعلقی اختیارکرلی’ سنگیتا

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتانے کہاہے کہ بہت سے پروڈیوسرایسے ہیںجنہوںنے فلم انڈسٹری سے بے پناہ دولت کمائی لیکن جب فلم انڈسٹری کو ان کی ضرورت تھی تووہ ایک طرف ہو گئے ،فلم کام ہی پڑھے لکھے لوگوںکاہے ۔ایک انٹرویومیںسنگیتا نے کہاکہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری ان لوگوںکے ہاتھوںمیںچلی گئی جنہیںمعلوم ہی نہیںتھاکہ یہ شعبہ ہے کیا ۔انہوںنے اداکاری کے حوالے سے کہاکہ جب تک فنکار سکرپٹ میں ملنے والے کردار کو محسوس کر کے نہ اداکرے تو اس وقت تک اس کردارمیں حقیقی رنگ ہی نہیںبھراجا سکتا۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا ہوتاتھاکہ جب پتہ ہوتا ہے کہ صبح رونے دھونے کا سین عکسبندکراناہے تو ہم رات سے اس کیلئے ذہنی طور پرتیار ہوتے تھے اور اس طرح کاموڈ بنا لیتے تھے اور گھروالوں سے بات ہی نہیں کرنی اور سیٹ پر آتے ہی ایک طرف ہو کربیٹھ جانا۔انہوں نے کہاکہ میں بہت شرمیلی تھی اور کسی بھی ہیرو کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کر بات نہیںکرتی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں