حارث رئوف

حارث رئوف ایک بار پھر آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کھیلیں گے

میلبرن (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ایک بار پھر آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش ( بی بی ایل) کھیلیں گے، وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے حارث رئوف کا دو برس پہلے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔کوچ میلبرن اسٹارز ڈیوڈ ہسی کے مطابق لاہور قلندرز کے سید فریدون ڈبیو کر چکے ہیں اور اس سیزن میں اب حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ حارث رئوف ٹیم کا حصہ بننے کے لئے شدت سے منتظر ہیں ان کی وجہ سے بولنگ کی کوالٹی اور انرجی بڑھے گی۔حارث رئوف پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف 27 دسمبر کو کھیلیں گے ان کی میچ میں شرکت کورونا پروٹوکولز سے مشروط ہے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں