ویرات کوہلی

ویرات کوہلی سے بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی، نیا کپتان مقرر

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی تاہم اب بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں