چینی شہر

چینی شہر کا کووڈ سے متاثر ہر فرد کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے ایک شہر میں ایسے ہر فرد کو ہزاروں یوآن دیئے جائیں گے جس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوگی تاہم اس فرد کو خود آگے آکر کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہربن کی انتظامیہ نے ان افراد کو یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا جو علامات ظاہر ہونے پر چھپنے کی بجائے آگے آکر کووڈ ٹیسٹ کرائیں اور ان میں بیماری کی تصدیق بھی ہوجائے۔شہری حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے انعام ان افراد کو ہی دیا جائے گا جو رضاکارانہ طور پر خود آگے آئیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہم شہریوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ میں کووڈ 19 کی علامات جیسے بخار، کھانسی، گلے میں سوجن، تھکاوٹ، سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے حرومی،

مسلز میں تکلیف یا ہیضہ سامنے آئے تو خود اپنا علاج مت کریں، فیس ماسک کا استعمال کریں اور قریبی طبی مرکز کا رخ کریں، ہمیں بتائیں کہ آپ نے کہاں سفر کیا اور کون کون آپ کے رابطے میں رہا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ اگر آپ علامات ظاہر ہونے پر رضاکارانہ طور پر آگے آتے ہیں اور طبی مرکز میں جاکر ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں اور ڈاکٹر کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں، اس کے بعد اگر ان میں کووڈ کی تشخیص ہوتی ہے تو ان کو 10 ہزار چینی یوآن (دو لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) انعام میں دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں