سینیٹر سلیم مانڈی والا

حکومت ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرکے بائڈن سے کال نہ کرنے کا بدلہ لے رہی ہے، سینیٹر سلیم مانڈی والا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ حکومت ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرکے بائڈن سے کال نہ کرنے کا بدلہ لے رہی ہے۔

اپنے بیان میں سیلم مانڈی والا نے کہاکہ امریکہ میں جمہوریت پر اجلاس ایک اہم اجلاس ہے، حکومت ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرکے بائڈن سے کال نہ کرنے کا بدلہ لے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملکی اور جمہوری معاملات کی بجائے اپنی ذاتی رنجشوں کو اہمیت دیکر دیگر ممالک سے مزید تعلقات خراب کر رہی ہے، وفاقی حکومت پارلیمانی اور سفارتی روابط کو فروغ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریاست کے معاملات ذاتیات کے بنیاد پر نہیں چلائے جاتے، پیپلزپارٹی نے اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا،موجودہ حکومت سفارتی آداب سے ناواقف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں