فرخ حبیب

پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی کو مین سڑیم کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی کو مین سڑیم کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے کہ ملکی سطحی پر سپورٹس کو مزید نظر انداز نہ ہونے دیں، ہاکی کے فرغ کیلئے قومی سطح پر پالیسی بنارہے ہیں ۔

جمعرات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ کامیاب نوجوان پروگرام کے انعقاد پر پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی کو مین سڑیم کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ہزاروں نوجوان کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مالی اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں۔

فرخ حبیب نے کہاکہ یہی نوجوان ملک کا مثبت چہرہ سامنے لائیں گے ،ہاکی کے فروغ کے لیے قومی سطح پر پالیسی بنا رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ دیدنی ہے، امید ہے کہ یہی نوجوان کل کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

فرخ حبیب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے کہ ملکی سطحی پر سپورٹس کو مزید نظر انداز نہ ہونے دیں۔معاو ن خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کا مستقبل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،17 سال بعد سپورٹس کمپلیکس کی رونق واپس آئیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تین ہزار سے زیادہ فی میل نے اس پروگرام میں حصہ لیا،ملک بھر میں سو سے زائد یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں