کترینہ کیف

کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ اداکار ہ کترینہ اور وکی کی شادی کی خبروں کے بعد ہنی مون کے حوالے سے بھی اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی 9 دسمبر کو بھارت کے شہر راجستھان کے قلعہ سکس سینسس فورٹ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ، دونوں اداکاروں کا ولیمہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیاگیا ہے کہ کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ کترینہ وکی کی شادی کے فوراً بعد فلم کی شوٹنگ شیڈول ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں شخصیات شادی کے فوری بعد ہنی مون کے لیے نہیں جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں