شاہ محمود قریشی

سیالکوٹ میں جو کام ہوا یہ ہماری دینی تعلیمات اور پیارے نبی کریم ۖ کی تعلیمات کے برعکس ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان(گلف آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جو کام ہوا یہ ہماری دینی تعلیمات اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کے برعکس ہے،ایک طبقہ ہے جو پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس مخصوص طبقے کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے اور وہ ایسے واقعات کی تلاش میں رہتا ہے،آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں وہاں مساجد آباد ہیں لوگ تبلیغ کے لیے جاتے ہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے، ہمیں ایسے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے،سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور عبرت ناک سزا ملے گی۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چند روز قبل ایک قابل افسوس سانحہ گزرا جس نے پاکستان میں سب کو متاثر کیا۔ انہوںنے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے برسلز میں گیا ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ سیالکوٹ کی سب نے کھل کر مذمت کی ہے، ہمارا دینی عقیدہ کسی مذہب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوںنے کہاکہ ایک طبقہ ہے جو پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس مخصوص طبقے کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے اور وہ ایسے واقعات کی تلاش میں رہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں وہاں مساجد آباد ہیں لوگ تبلیغ کے لیے جاتے ہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے، ہمیں ایسے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں جو کام ہوا یہ ہماری دینی تعلیمات اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کے برعکس ہے، یہاں ہندو ، عیسائی، سکھ آباد ہیں ہمارا پرچم انکی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا آئین اور قائد اعظم کی پالیسی اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتی ہے ، ایسے واقعات سے ہماری۔

مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے دنیا کو انگلیاں اٹھانے کا موقع ملتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کا فرض بنتا ہے کہ اس خاندان سے اظہار ہمدردی کریں ،میں نے خود سری لنکا کے وزیرخارجہ سے رابطہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور عبرت ناک سزا ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ پھر کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ پاکستان کو بدنام کر سکے،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں