ابھیشک بچن

پہلی ملاقات میں میری انگلش کی وجہ سے ایشوریا بات نہیں سمجھ پائی تھیں، ابھیشک بچن

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اور اہلیہ ایشوریا رائے کی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک بچن نے بتایا کہ 1997 میں امیتابھ بچن کی فلم ‘مریتیوداتا’ کے سیٹ پر پروڈکشن بوائے کے طور پر کام کیا تھا، فلم کے کچھ سین سوئٹزرلینڈ میں عکس بند کیے جانے تھے تو مجھے وہاں لوکیشن دیکھنے کیلئے بھیجا گیا کیونکہ میں نے وہاں سے اپنی تعلیم حاصل کررکھی تھی۔

ابھیشیک نے بتایا کہ اس وقت وہاں ایشوریا اپنی ڈیبیو فلم ‘اور پیار ہوگیا’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جہاں ان کے ہمراہ بوبی دیول بھی تھے، لوکیشن ایک ہی ہونے کی وجہ سے میری ایشوریا سے ملاقات ہوئی، اس وقت میرا لہجہ مکمل طور پر انگلش ہونے کی وجہ سے ایشوریا سمجھ ہی نہیں پائی تھیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ایشوریا نے دو سے 3 مرتبہ پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں