شازیہ مری

شازیہ مری کی اسلام آباد میں سندھ کی طلبہ کے ساتھ ناروہ سلوک کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اسلام آباد میں سندھ کی طلبہ کے ساتھ ناروہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے گن پوائنٹ پر بلائے گئے طلبہ اسلام آباد میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ جامعہ کراچی کی طالبات کے ساتھ رونما ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام میں سندھ کی طالبات کے ساتھ ناروا سلوک کی قابل مذمت ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے گن پوائنٹ پر بلائے گئے طلبہ اسلام آباد میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جامعہ کراچی کی طالبات کے ساتھ رونما ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کا جلسہ کرنے کے لیے ملک بھر سے گن پوائنٹ پر طلبہ اکٹھے کیے گئے، اپنی سیاست چمکانے کے لیے وزیر اعظم سردی میں طالبہ و طالبات کر تزلیل کروارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ طلبہ کو کھیلوں کے لیے بلا کر تحریک انصاف کی کارنر میٹنگز پر جانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسی طرح عمران خان نے اسپتال کیلئے چندہ مانگا لیکن چیک پی ٹی آئی کے نام پر کٹوایا، عمران خان کو فراڈ کرنے کی پرانی عادت ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے طلبہ و طالبات کے تزلیل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں