اوپن مارکیٹ

اوپن مارکیٹ میں اعلیٰ قسم کی گندم کی قیمت میں 50 روپے من کمی

مکوآنہ ( گلف آن لائن)اوپن مارکیٹ میں اعلیٰ قسم کی گندم کی قیمت میں 50 روپے من کمی ہوگئی ۔ محکمہ خوراک پنجاب نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، محکمہ خوراک کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر نے فلور مل مالکان کو دو ہفتے قبل یقین دلایا تھا کہ صوبائی کابینہ کی گندم اور ا?ٹے کے بارے میں کمیٹی بنے گی جس کے سربراہ چند روز پیشتر مستعفی ہونے والے سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان بنائے گئے.

ان کے استعفیٰ دینے تک کیبنٹ کمیٹی برائے گندم کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا اور فلور مل مالکان مسلسل دو سو روپے کم ریٹ پر سو کلو گندم کی بوری کا ا?ٹا پیس کر مارکیٹ میں دے رہے ہیں موجودہ حکومت نے سستا بازار لگائے تھے ان کیلئے 100 کلو فی بوری گندم کی پسائی کا ریٹ 600 روپے کئی مہینوں تک دیا جاتا رہا مگر محکمہ خوراک نے تقریباً دو ماہ قبل سرکاری گندم کا 18 بوری فی رولر باڈی کا اجرائ شروع کیا تو سرکاری گندم کے گرائنڈنگ ریٹ 600 روپے سے کم کرکے 400 روپے فی بوری کر دیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں