اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے سٹوڈنٹ آئی ڈی سسٹم متعارف کردیا

اسلام آباد(گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء سے طلبہ کو رو ل نمبر اور رجسٹریشن نمبر کی جگہ آئی ڈی نمبر الاٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، طلبہ اسی آئی ڈی سے یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل تک رسائی حاصل کرسکیں گے جہاں پر وہ اپنے داخلے کی کنفرمیشن سے لیکر کتابوں کی ترسیل ، ٹیوٹرز کے نام اور پتے ، مشقیں جمع کرانے کا شیڈول ، ورکشاپس کا شیڈول، رول نمبر سلپ /ڈیٹ شیٹ اور نتائج بھی معلوم کرسکیں گے۔واضح رہے کہ سٹوڈنٹ آئی ڈی رول نمبر کی جگہ استعمال ہوگی ، یونیورسٹی نے امتحانی مشقوں پر لگنے والی پرت کو ایڈٹ کرکے اس پر بھی رجسٹریشن نمبر یا سٹوڈنٹ آئی ڈی لکھ دیا ہے، سمسٹر خزاں 2021ء سے پہلے والے رجسٹرڈ طلبہ رجسٹریشن نمبر درج کرینگے جبکہ نئے طلبہ اب اس خانے میں اپنی آئی ڈی درج کرینگے، امتحانات میں شرکت کے لئے بھی یہی طریقہ نافذ العمل ہوگا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم فرسودہ نظام کو ختم کرکے تعلیمی ، انتظامی اور مالی معاملات سمیت تمام امور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عملے اور طلبہ کے مشکلات و مسائل کے حل اور انکی سہولتوں میںآسانیاں پیدا کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ یونیورسٹی کے مجموعی نظام کو ڈیجٹلائز کردیا گیا ہے ، نئے نظام کے تحت سمسٹر خزاں 2021ء سے طلبہ کو رول نمبرکی الاٹمنٹ والے نظام کو ختم کردیا گیا ہے، ہر طالب علم کو آئی ڈی الاٹ کی جارہی ہے جو رول نمبراور رجسٹریشن نمبر کی جگہ استعمال ہوگی۔داخل ہونے والے نئے طلبہ کو یوزر نام)آئی ڈی( اور پاسورڈ بذریعہ ایس ایم ایس بھی ارسال کی جارہی ہیںجس کے تحت طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے پورٹل تک رسائی حاصل کرسکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں