بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی ٹانک میں پولیو مہم ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔
اپنے بیان مں بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہل کار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشت گرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اسی عزم کی ضرورت ہے جس کو دہرا کر پی پی پی حکومت نے سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں