صدر مملکت

صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی 4 الگ الگ اپیلیں مسترد کر دیں

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) صدر مملکت عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کو پالیسی ہولڈرز کے خاندانوں کو 16 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی 4 الگ الگ اپیلیں مسترد کر دیں۔وفاقی محتسب نے وفات شدہ لائف انشورنس پالیسی ہولڈرز کے خاندانوں کو انشورنس کی پوری رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا،اسٹیٹ لائف نے انشورنس پالیسی لیتے وقت بیماری چھپانے کی بنیاد پر رقم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا،پالیسی ہولڈرز کے ورثاءنے اسٹیٹ لائف کے اس فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کیا تھا،

وفاقی محتسب نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بیماری چھپانے کا الزام مسترد کیا۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ بیماری کی موجودگی اور جان بوجھ کر چھپانے کا الزام ثابت کرنا اسٹیٹ لائف کی ذمے داری ہے، اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی لینے سے پہلے بیماریوں کی موجودگی سے متعلق ثبوت یا تشخیصی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا،

اسٹیٹ لائف پالیسی ہولڈرز کے خاندانوں کو پوری رقم ادا کرے، اسٹیٹ لائف میڈیکل اور نان میڈیکل پالیسی کے اجراءکیلئے صحت سے متعلق دعووں کی تصدیق کے عمل پر نظر ثانی کرے ۔صدر مملکت نے کہا اسٹیٹ لائف کی جانب سے پیش کردہ تمام دستاویزات بعد از انشورنس بیماریوں سے متعلق ہیں، حقائق کی روشنی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن بد انتظامی کی مرتکب ہوئی، محتسب کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ لائف کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، 30 دن میں فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں