قومی اسمبلی اجلاس

صدر مملکت کی جانب سے پیر کو طلب کئے جانے والا قومی اسمبلی اجلاس ملتوی

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت کی جانب سے پیر کو طلب کئے جانے والا قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ ے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، مشیر پارلیمانی امور اور حکومتی چیف وہپ دونوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت منی بجٹ پیش کیا جانا ہے، تاہم گزشتہ رات گئے حکومتی بڑوں کی مشاورت کے بعد اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا تھا، اور ایوان صدر نے پیر کی شام 4 بجے اجلاس طلب کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں