مسرت جمشید چیمہ

(ن)کے نام نہاد ارسطو اپنے دور کی تباہی اورکرپشن کے اعدادوشماربھی سامنے لائیں’مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) والوں کی قسمت میں اب صرف کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا اورترقیاتی منصوبوں کے علامتی افتتاح کرناہی رہ گیا ہے ،مسلم لیگ(ن)کے نام نہاد ارسطو اپنے دور کی تباہی اورکرپشن کے اعدادوشمارکیوں عوام کے سامنے نہیںلاتے ،ضمنی انتخاب میںضمیرخریدنے کی منڈیاں لگانے والے آج کہاں ہیں؟۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل227ء میں خواتین کی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ تحریک انصاف کو تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب سے باہر رکھا گیا لیکن ہم اس کے باوجو د بھی آج حلقے کی عوام کے درمیان موجود ہیں اور انشااللہ ہماراجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ۔

کئی دہائیاں حکومتیں کرنے والی مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کرپشن اوردھونس کے بل بوتے پر عوام کواپنا غلام بناکر رکھناچاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حلقے کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ۔انہوںنے کہا کہ حلقے کے دیرینہ مسائل سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے اورانشااللہ انہیں حل کرنے کیلئے کوئی کسراٹھانہیںرکھی جائے گی ۔پارٹی کے کارکنان ہمارااثاثہ اورطاقت ہیں ، آپ لوگ اپنے اپنے علاقوںکے مسائل کو اجاگرکریںانشااللہ ہم انہیں اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوئے حل کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں