عطاء تارڑ

پیپلز پارٹی کا سارا فوکس (ن)لیگ کی طرف ہے، پی پی چاہتی ہے کہ خانیوال میں تحریک انصاف جیت جائے ن لیگ نہ جیتے، عطاء تارڑ

خانیوال (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سارا فوکس نون لیگ کی طرف ہے، پی پی چاہتی ہے کہ خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف جیت جائے ن لیگ نہ جیتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ خانیوال میں تمام سیاسی جماعتیں موجود ہیں، الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خانیوال الیکشن میں سیاسی پارا ہائی ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ لاہور میں چیمہ صاحب نے الیکشن نہ لڑ کر عمران خان کو لائف لائن دی، وہ اگر الیکشن لڑتے تو ان کی ضمانت ضبط ہوجاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں