چین

امریکا جمہوریت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چین

بیجنگ(گلف آن لائن)جمہوریت کے حوالے سے امریکا کی سرکردگی میں منعقد ہونے جارہے ہیں ورچوئل سمٹ میں روس، چین اور ہنگری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ امریکا کے اس فیصلے پر چین نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا جمہوریت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے وسیع پیمانے پر تباہی مچاتا ہے جبکہ خود امریکا کی جمہوریت کرپٹ اور ناکام ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کے امریکا جمہوریت کا نام لے کر دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے۔ امریکی صدر کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن سرد جنگ کا نظریہ اپناتے ہوئے فاصلے پیدا کررہے ہیں۔وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سمٹ کے پیچھے امریکا کا مقصد نظریاتی تعصب میں اضافہ کرنا، جمہوریت کو بطور ہتھیار استعمال کرنا اور تقسیم اور جھگڑوں کو ہوا دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں