سنیتا مارشل

شوہر حسن احمدنے اپنی محنت کے بل بوتے پر مقام بنایا جس پر فخر ہے’سنیتا مارشل

لاہور(گلف آن لائن)ناموراداکارہ سنیتامارشل نے کہاہے کہ اگرماں ورکنگ ویمن ہو تو یقینا اس کے بچے مشکلات کاشکارہوتے ہیں،جب بچے چھوٹے تھے تو اسی وجہ سے ٹی وی پر کام کم کردیا تھا،خاوند حسن احمد بھی اداکاری سے وابستہ ہیںاس لئے ہم منصوبہ بندی کرتے تھے کہ اگرمیںنے اپنے کام کے سلسلہ میںکہیں جاناہے تو حسن گھر پر رہیںگے اوراگرحسن نے جانا ہوگا تو پھر میں گھر پر رہوں گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میںاپنے شوہر سے پہلے انڈسٹری میں آچکی تھی او رمیرا ایک نام تھا جبکہ حسن احمد کی نئی نئی انٹری تھی ، میری خواہش تھی کہ میرے شوہر آئیں اور چھا جائیں۔

میں سچ بتا رہی ہوںکہ میںنے کبھی بھی اپنے شوہر کوکام دلوانے کیلئے کسی سے سفارش نہیں کی بلکہ مجھے انتہائی خوشی اور فخر ہے کہ حسن احمدنے اپنی محنت کے بل بوتے پر نام اورمقام بنایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میںج وکچھ دکھایا جاتاہے وہ کسی نہ کسی گھر کی کہانی ہوتی ہے لیکن بعض دیکھنے والے اس پر یقین نہیں کررہے ہوتے کہ حقیقت میںایسا کہاںہوتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں