شیری رحمن

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا گیس بحران پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سے خیبر تک لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں ناکام ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آج کل گیس نا صنعتوں کو فراہم کی جا رہی نا ہی گھریلو صارفین کو۔

انہوںنے کہاکہ کراچی سے خیبر تک لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں ناکام ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کے مسئلے کو حل ہی نہیں کیا گیا، لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں، توانائی کا بحران سپلائی کی وجہ سے نہیں حکومت کی نااہلی اور بد ترین گورننس کی وجہ سے ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ توانائی پالیسی کی عدم موجودگی اور اداروں کے بیچ رابطے کے فقدان کی قیمت ملک و عوام ادا کر رہے، گیس، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوا، بڑھ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں