رمیز راجہ

پی ایس ایل تب اوپر جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا، کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے’رمیز راجہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا بنانے کی کوشش کریں، پی ایس ایل تب اوپر جائے گا جب مزید پیسہ آئے گا، پی ایس ایل سیون میں ریکارڈ سپانسرز سے بڑا فائدہ ہوا ہے ،کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ،اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی اوریہ سپانسرملے ہیں۔پی ایس ایل سیون کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا کہ جب آیا تو کوشش کی یہاں سٹریٹجک پارٹنر شپ کریں، ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزمالکان کے ذریعے سامنے آرہا ہے،آگے چل کر ایک دو اعلانات کریں گے جو پاکستان کرکٹ کو اوپر لے کرجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کے روشن مستقبل کاتعلق لیڈرشپ سے ہے، لیڈر شپ کو کام کرنے دیں تو اس سے چمتکارہو جاتا ہے،ٹیلنٹ کی پرموشن کے لیے پی سی بی اور فرنچائزز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،جی پی ایس ری سیٹ کرنے کی جب بات کی جاتی تو ٹیلنٹ کو چمکانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ جب تک آپ کے پاس پیسے نہیں ہوں گے کرکٹ اوپر نہیں جائے گی ، کرکٹ بورڈ اورفرنچائزمالکان کا رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے،کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ماڈلز موجود ہیں جن پر آگے بات کریں گے، پی ایس ایل کے اسپانسرز کا تعاون بہت اہم ہے جس پر شکر گزار ہوں۔انہوںنے مزید کہاکہ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ۔

آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہوںگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔رمیض راجہ نے کہا کہ اگلے ایک ڈیڑھ ماہ میں سکولوںاورکالجوںمیں30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی اورعارف حبیب گروپ نے دو ڈراپ ان پچزز اسپانسر کی ہیں، ان میںسے ایک پچ لاہور اور دوسری کراچی میں لگائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں