آصف زرداری

احتساب عدالت نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی۔ منگل کو ڈیوٹی جج احتساب عدالت اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔

احتساب عدالت میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دور ا ن آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپر، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت پیش ہوئے ۔سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،احتساب عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی۔ دور ان سماعت آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلئی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں