کپاس

حکومت نے چوتھی بار کپاس کا ہدف2لاکھ72ہزار بیلز کم کر دیا

فیصل آباد (گلف آن لائن)حکومت نے چوتھی بار کپاس کا ہدف2لاکھ72ہزار بیلز کم کر دیا کپاس ایک نقد آور فصل ہے حکومت کی طرف سے کپاس کو نظر انداز کر نے سے کسان تا جرپریشان تفصیل کے مطا بق حکومت کپاس کا مجموعی پیداواری ہدف 93لاکھ73ہزار بیلز رکھا تھا حکومت نے چوتھی مرتبہ کپاس کا ہدف 2لاکھ72ہزار بلیز کم کر کے 91لاکھ2ہزار بلیز کر دیا جس کی وجہ سے کپاس کے کاشتکار پریشان ہو گئے کسان تنظیموں کے مطا بق کپاس ایک نقد آور فصل ہے حکومت اس پر بھی اسی طرح توجہ دے .

جس طرح دوسری اہم فصلوں پر توجہ دیتی ہے کپاس کے تا جروں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں زیادہ حصہ ٹیکسٹا ئل کا ہے کپاس کی فصل پر توجہ دینا حکومت اپنی مجبوری نہ سنجھے بلکہاس فصل کو ایمرجنسی کے طور پر سمجھے اس کا پیداواری ہدف کم کر نے کی بجائے بڑھا ئے ورنہ ٹیکسٹا ئل کی برآمدات بڑھنے کی بجا ئے کم ہو نگی کپاس کی پیداوار مین کسان کی عدم توجہی کی وجہ سے موجودہ مختص ہدف بھی پورا ہونا نا ممکن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں