اومیکرون

قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی

اسلام آ باد ( گلف آن لائن) کراچی سے اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی یے۔۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے مزید مشتبہ کیسز کے نمونے موصول ہوئے ہیں جنکی نگرانی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بیرون ملک سے پاکستان آنے والی خاتون کے مشتبہ کورونا پوزیٹو نمونے قومی ادارہ میں لائے گئے تھے جس میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے.

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس خاتون سمیت کئی اور نمونے لائے گئے تھے اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں