ڈاکٹر شہباز گِل

مہنگائی اور ملک تباہی کے زمہ داران نون لیگی فلاسفر ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد(گلف آن لائن)ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور ملک تباہی کے زمہ داران نون لیگی فلاسفر ہیں، خزانے اور عوام پر پڑنے والے اس بوجھ کی زمہ دار نااہل لیگ ہے، مہنگی بجلی کے منصوبے نااہل لیگ کے تحفے ہیں، نااہل میاں کی سیاست کا محور عوام نہیں بلکہ مال بٹورنا تھا۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ بجلی کے معاہدوں کے ذریعے نون لیگ نے عوام پر ظلم کیا، غیر حقیقی معاہدوں کے ذریعے پاور سیکٹر کو گروی رکھ دیا گیا، تحریک انصاف نے آئی پی پییز کے ساتھ معاہدے تبدیل کر کے ریٹس کم کروائے، ان ریوائز معاہدوں کی بدولت اگلے پندرہ سالوں میں 800 ارب روپے کی رعایت ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں