طالبان

امریکا اوردیگرممالک منجمد اثاثے بحال کریں،افغان وزیرخارجہ

کابل/واشنگٹن(گلف آن لائن)افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے منجمد اثاثے جاری کرنے کے مطالبے پر امریکا نے کہاہے کہ یہ بہت پیچیدہ اور چیلنجنگ معاملہ ہے، افغان منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، افغان منجمد اثاثے جاری کرنے سے متعلق فی الحال کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس نے افغان وزیر خارجہ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان منجمداثاثوں کے بارے میں اتحادیوں، شراکت داروں کیساتھ مل کر جائزہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کے ناقابل رسائی رہنے کی کئی وجوہات ہیں، افغان منجمد اثاثوں کے حوالے سے نائن الیون متاثرین نے مقدمہ کیا ہوا ہے، طالبان امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور طالبان کو فائدہ پہنچائے بغیر افغان عوام تک منجمد اثاثوں کی رسائی بھی بنیادی سوال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال افغان اثاثیجاری کرنے سیمتعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم امریکا سمیت تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افغانستان کو غیر مستحکم کرنا یا کمزور افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں