سعید غنی

ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں،ایک گروپ غلط کر رہا ہے تو ہمارا فرض ہے اسے روکیں، سعید غنی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں، اگر ایک گروپ غلط کر رہا ہے تو ہمارا فرض ہے اسے روکیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں ہے، سوائے ایم کیو ایم کے کوئی جماعت نئے صوبے کے حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 2 نئے صوبوں کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن اسمبلی میں ایم کیو ایم نے نہیں پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی کی، ہم حکومت میں ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ایم کیو ایم والے ہمیشہ بول کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں