ہمایوں اخترخان

دنیا کو افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے سے پہلے اسکے تدارک کےلئے کردار اداکرنا ہوگا ‘ہمایوں اخترخان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں ا خترخان نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے سے پہلے اس کے تدارک کےلئے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا ،اگرافغانستان کے حالات میں دوبارہ کسی بھی طرح کی خرابی آئی تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیںرہیں گے بلکہ اس سے آگے تک پھیلیں گے،پاکستان افغانستان میں حالات کی بہتری کےلئے غیر معمولی کردار اداکررہا ہے اور اوآئی سی وزرائے خارجہ ،دنیا کے اہم ممالک کے نمائندوںاورعالمی ڈونرز ایجنسیوں کے اجلاس کاانعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ کچھ ممالک نے افغانستان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی لیکن دنیا کے سنجیدہ ممالک نہ صرف پاکستان کی قربانیوں اور مثبت اقدامات سے آگاہ ہیں بلکہ انہوںنے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ،اہم ممالک کے نمائندوںاورعالمی ڈونرزایجنسیوں کااجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ دنیا افغانستان کی عوا م کوکسی المیہ سے بچانے کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کرے گی بلکہ یہ مستقل بنیادوںپر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی میزبانی میںغیر معمولی اجلاس کا انعقادہونے جارہا ہے اورہم توقع رکھتے ہیںکہ اس اجلاس کے متفقہ اعلامیے سے افغانستان کے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں