شیخ رشید احمد

سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے دو ناقابل فراموش واقعات ہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے دو ناقابل فراموش واقعات ہیں،پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اورمشرقی پاکستان کی برسی پر وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کے دو ناقابل فراموش واقعات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان واقعات کے شہیدوں نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ آج کے دن پوری قوم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرسنجیدگی سے عملدآمد ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر ناں ہوں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں