وزیر اطلاعات

نواز، زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑانا اصل کامیابی ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ہم نواز، زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آرہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ہم نواز، زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 7روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے ایک پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں