جمشید اقبال چیمہ

خطے کی موجودہ صورتحال میںحکومت ،اداروں کو مستقبل میں ہر طرح کی صورتحال کا ادراک ہے’ جمشیداقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی موجودہ صورتحال میں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروقت اوردرست فیصلے کئے ہیں اور قومی پالیسی بنائی گئی ہے ،حکومت اوراداروں کو مستقبل میں ہر طرح کی صورتحال کا ادراک ہے اوراس کیلئے یقینا پیش بندی کی جارہی ہے ،لاہور کے بعد خانیوال کے ضمنی انتخاب میں جس طرح منڈی سجائی گئی اس سے واضح ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کیوں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںکے خلاف ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے این اے133کی یونین کونسل 222میںپارٹی کے متحرک کارکن ارشادمٹھا کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر عبد الکریم کلہواڑ،راناشہریار،چوہدری ندیم سمیت بھی موجود تھے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حزب اختلاف کوسوچناہوگا کہ جب ملک کے اجتماعی مفاد اورقومی سلامتی کے معاملات ہوں تووہاں پر سیاست نہیں ہوتی بلکہ اسے پس پشت ڈال کر متحدقوم کا تاثر دیا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک و قوم کے مفادمیںجرات مندانہ اعلانات کئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں ہے اورانشا اللہ آئندہ بھی ملک و قوم کے مفادکومقدم رکھیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں