اومی کرون

اومی کرون، پرینیتی چوپڑا نے متنبہ کردیا

ممبئی (گلف آن لائن)معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارت میں پھیلتے اومی کرون کیسز کے حوالے سے عوام کو متنبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور احتیاط کریں۔ پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ جو لوگ ابھی یہ کہہ رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ زیادہ خطرناک نہیں ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو کہ کورونا کو معمولی موسمی زکام بتا رہے تھے۔

انہوں نے لکھاکہ یہ بیماری چاہے زیادہ خطرناک نہیں ہے لیکن اس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ ایک بار پھر ہمارے حفظانِ صحت کے نظام کو ناکام بنا سکتا ہے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ برائے کرم! تمام تراحتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں