وزیر اطلاعات

ملک میں کرپٹو کرنسی لائے جانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹو کرنسی لائے جانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، کرپٹو کرنسی کے پیچھے کسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ صرف اعتبار کی بنیاد پر ڈیجیٹل کرنسی کی لین دین نہیں ہوسکتی، دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی میں اتار چڑھاؤ بہت زیادہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان فٹیف کی شرائط کے تحت بھی کرپٹو کرنسی متعارف نہیں کرواسکتا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ آخر دنیا کو ڈیجیٹل کرنسی کی طرف ہی جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں