حسن مرتضی

ملک و قوم پر منی بجٹ مسلط کر کے مہنگائی میں کمی کی نوید دی جا رہی ہے’حسن مرتضی

لاہور(گلف آن لائن) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ پہلے بحران پیدا کرتا ہے پھر مہنگائی کا ریلہ لاتا ہے ،ملک و قوم پر منی بجٹ مسلط کر کے مہنگائی میں کمی کی نوید دی جا رہی ہے۔

حسن مرتضی نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جہاں کبھی گیس ،کبھی گھی و دالیں اور کبھی بجلی مہنگی ہو جاتی ہے ۔برین ڈرین ہو رہا ہے ،وزیر اعظم کہتے ہیں لوگ یہاں نوکری کرنے آئینگے۔عقل کے اندھے حکمران عوامی غیظ وغضب سے نہیں بچ سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں