آسٹریلیا ک

آسٹریلیا کے اسکول میں حادثہ،چاربچے ہلاک،پانچ شدید زخمی

کینبرا(گلف آن لائن) آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے اسکول میں بانسی کاسل ہوا میں معلق ہونے سے چاربچے ہلاک اور5شدید زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ایک پرائمری اسکول میں بانسی کاسل تیز ہوائوں کے باعث زمین سے 10 میٹراوپراٹھ گیا جس کے نتیجے میں4 بچے ہلاک اور5 شدید زخمی ہوگئے۔بانسی کاسل اسکول میں سال کے اختتام پرہونے والی تقریبات کے سلسلے میں لایا گیا تھا۔آسٹریلیوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے حادثے پر دکھ اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں