شاہ محمود قریشی

دنیا نے فوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دنیا نے فوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے،کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے،دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے،بہت سے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی،مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان،ایران تک محدودنہیں رہیگا ۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان نازک صورتحال سے دوچارہے،اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا نے فوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے،دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہت سے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنے نقطہ نظرپیش کریں گے،پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کولوٹیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے وہاں سازگارماحول ہوناسب سیاہم ہے،افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سے کترائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان،ایران تک محدودنہیں رہیگا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے،مہاجرین روزگارکیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستخط دیں گے،اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی،بھوک کا مسئلہ ہے ۔ شا ہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے،بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسے افغانی پیسے کی سے بھیجیں گے؟افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے اپنے وسائل کومنجمدکردیاگیاہے،کیاناچاہتے ہوئے دنیاافغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں