ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کو بھی امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

لاہور(گلف آن لائن)معروف پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی اطلاع دی۔اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اماراتی حکومت کے عہدیدار ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ہمایوں سعید نے کہا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے ہمیشہ ہی مجھے پیار دیا اور میرے کام کی تعریف کی جس کا میں بیحد مشکور ہوں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ دبئی کو پسند کرتے ہیں اور یہاں اپنے ٹرپس کا لطف بھی اٹھاتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ان کا دورانیہ اب بڑھنے جارہا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے گولڈن ویزا جاری کرنے کی منظوری دی تھی اور اس ویزے کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 برس تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں