ایران اور عالمی قوتوں کے مابین ویانا میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار

تہران (گلف آن لائن)ایران اور عالمی قوتوں کے مابین ویانا میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی مذاکرات کار مشاورت کے لیے تہران روانہ ہو گئے، جس پر یورپی سفارت کاروں نے ناراضی کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ سن 2015 کی ڈیل کو بچانے کے لیے وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

تہران حکومت کے مذاکرات کاروں نے چند نئے مطالبات سامنے رکھے ہیں جس پر امریکی و یورپی سفارت کار زیادہ خوش نہیں۔ البتہ بات چیت میں تکنیکی سطح پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ویانا میں بات چیت کا یہ دور انتیس نومبر سے جاری ہے۔ مذاکرات کاروں نے توقع ظاہر کی کہ ایرانی نمائندگان جلد واپس آ کر بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں