اسد عمر

محمود آباد نالہ کی پختہ ڈرین کی تعمیرمکمل ،کراچی کیلئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوگیا ، محمود آباد نالہ جو کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا وہاں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سیورج کا نظام اور 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوگی، کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا ،انشااللہ جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں