فرخ حبیب

اسلامی تعاون تنظیم کاپاکستان میں اجلاس حکومت کی بڑی کامیابی ہے’فرخ حبیب

لاہور( گلف آن لائن)اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا پاکستان میں اجلاس ایک عظیم اعزاز اور موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے اس لئے او آئی سی کے اجلاس کا مقصد اس انسانی المیے اور اقتصادی بد حالی پر روشنی ڈالنا اور اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات پر غور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ملک میں چالیس سال بعد ہو رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کیلئے ہر قسم کی امداد فراہم کرنی چاہیے اور مصیبت کی اس گھڑی میں اسے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں