سعودی عرب

سعودی عرب کی شہریوں کو بیرون ملک غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

ریاض (گلف آن لائن )سعودی عرب میں پبلک ہیلتھ اتھارٹی وقایانے ٹویٹرپر اپنے اکائونٹ پر ایک پیغام بھیجا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر زیادہ خطرے والے ممالک کے سفر پر نہ جائیں جہاں ان دنوں کرونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے خطرات سامنے آئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وقایا کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کرونا کی اس نئی قسم کے پھیلا میں تیزی آئی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کو سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ان ملکوں میں سماجی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔وقایانے ہدایت کی کہ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے مسافر، چاہے شہری ہوں یا غیرملکی ،ویکسین لگوانے کے باوجود وہ پانچ دنوں کے لیے سماجی رابطے سے گریز کریں اور اپنا کوویڈ 19 کا معائنہ کرائیں اور درجہ حرارت چیک کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں